20 ستمبر 2014 - 19:22
داعش کا سعودی عرب کو عبرتناک سبق سکھانے کا اعلان

عزت الدوری نے امریکہ اور عرب ممالک کے رہنماؤں کو خائن قراردیتے ہوئےکہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کو جان لینا چاہیے کہ انھوں نے داعش کے ساتھ دشمنی کا راستہ اختیار کیا ہے اور داعش تنظیم اپنے دشمنوں پر ہر گز رحم نہیں کرتی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سابق صدر صدام معدوم کے نائب اور داعش دہشت گرد تنظیم  کے ایک بانی عزت الدوری نے امریکی اتحاد میں شامل ہونے پر سعودی عرب کو عبرتناک سبق سکھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کفار کا تعاون کرنے پر دردناک اور تاریخي درس دیا جائے گا۔

عزت الدوری نے امریکہ اور عرب ممالک کے رہنماؤں کو خائن قراردیتے ہوئےکہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کو جان لینا چاہیے کہ انھوں نے داعش کے ساتھ دشمنی کا راستہ اختیار کیا ہے اور داعش تنظیم اپنے دشمنوں پر ہر گز رحم نہیں کرتی ۔

عزت االدوری نے داعش کے ٹھکانوں پر امریکی حملوں کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں کا داعش پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ الدوری نے سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے داعش کو تاسیس کیا اور آج داعش کے خلاف امریکہ کے ساتھ متحد ہوگيا ہے اور سعودی عرب کو امریکہ کے ساتھ اتحاد کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ مبصرین کے مطابق سعودی عرب داعش کا سب سے بڑا حامی اور مؤسس تھا لیکن داعش کے خلف امریکی بیان کے بعد سعودی عرب امریکہ کے ساتھ ہوگيا ہے اور آج داعش کے خلاف امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲